رمضان راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مسترد
03-20-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے راشن بیگ سے نوازشریف کی تصویر ہٹانے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل سلمیٰ ریاض نے دلائل دئیے۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سرکاری خزانے کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اس طرح آٹے کی تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ راشن بیگ پر قائد ن لیگ کی تصویر شائع کرنے سے روکا جائے، آٹے کی تقسیم کیلئے شہریوں کی عزت نفس مجروح نہ کرنے کا حکم دیاجائے، پنجاب حکومت کو بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے رقم شہریوں کےگھروں میں پہنچا نے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے رمضان پیکیج راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مستردی کردی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔