نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز

03-20-2024

(لاہور نیوز) لاہور بورڈ کے تحت نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔

لاہور بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں، امتحانات کیلئے 860 امتحانی سنٹرز  قائم کیے گئے ہیں۔ غیر متعلقہ افراد کو امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، آج انگریزی کا پرچہ لیا جائے گا جبکہ امتحانات 5 اپریل تک جاری رہیں گے، نہم جماعت کا آخری پیپر مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا۔