9 مئی کے 6 ملزموں کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

03-20-2024

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں 9 مئی کے 6 ملزموں کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس احسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہیں، گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر کے کیس کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی آر کے متن پر سوالات اُٹھائے تھے۔