شکایات پر ایکشن: سیکرٹری داخلہ نے 5 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل کو معطل کر دیا

03-19-2024

(لاہور نیوز) سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالاامین مینگل نے کمپلینٹ سیل میں موصول ہونے والی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے 5 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل کو معطل کر دیا۔

نورالاامین مینگل نے کمپلینٹ سیل میں موصول شکایات کو سنا اور فوری 5 افسروں کو معطل کر دیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نارووال عدیل اکرم چیمہ کو معطل کر کے چارج محمد شوکت کو دے دیا گیا۔ محمد احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن کو معطل کر کے رانا ناصر کو اضافی چارج دے دیا گیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل میانوالی علی رضا کو معطل کر کے چارج عاشق حسین کو دے دیا گیا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سرفراز خان کو معطل کر کے آصف ممتاز کو اضافی چارج دے دیا گیا جبکہ شوکت علی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ملتان کو معطل کر کے اضافی چارج عارف حبیب کو دے دیا گیا۔ نورالاامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا، کنٹرول روم سے ہوم سیکرٹری نے مختلف جیلوں کی مانیٹرنگ کی۔