عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا ہو گیا

03-19-2024

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 2173 ڈالر ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 873 روپے ہو گئی۔