ملتان روڈ پر نجی فیکٹری کی بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 17 خواتین زخمی

03-19-2024

(ویب ڈیسک)پتوکی میں ملتان روڈ پر نجی فیکٹری کی بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 17 خواتین زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق نجی فیکٹری کی بس ملازمین کو لے کرمانگا منڈی سے اوکاڑہ جا رہی تھی کہ سائیں دی کھوئی کے قریب سڑک پر کام میں لگے میونسپل ملازمین کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیور رئیس، سلیم اور علی عباس شامل ہیں جبکہ  زخمی ہونے والی 17خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔