لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا

03-19-2024

(ویب ڈیسک)شہر لاہور میں تازہ ہواؤں کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 ڈگری تک جانے کے امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی، ایئرکوالٹی انڈیکس 279ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خانہ سلیم میں آلودگی کی شرح267 ،شاہراہ قائداعظم میں 279 ، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 320 ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔  شہر قائد میں 18 اور 20 مارچ تک گرمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان سے خشک ہوائیں چلنے کے باعث شہر میں موسم گرم رہے گا۔