تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع

03-19-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر عامر مغل نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کردی، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو23 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ، ایف 9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے، عدالت فریقین کو جلسے کے روز سڑکیں بند کرنے، شرکاء کیخلاف پر تشدد کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔