پی ایس ایل9 فائنل: شاداب نے ماں کو میڈل، اہلیہ کو ایوارڈ دے دیا

03-19-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی اہلیہ اور ماں کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دیکر تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اہم معرکے میں پلیئر آف میچ کا ایوارڈ عماد وسیم جبکہ پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ شاداب خان کو ملا۔ اسی طرح پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے والی یونائیٹڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو میڈلز سے بھی نوازا گیا۔ پریزنٹیشن کے بعد شاداب خان نے اہلیہ کو اپنا ایوارڈ دیا جبکہ ماں کو گلے لگایا اور انہیں اپنا میڈل پہنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔