زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی
03-19-2024
(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، زرتاج گل کے وکیل اسامہ طارق وکالت نامے پر بغیر دستخط کے عدالت پیش ہو گئے۔ عدالت نے وکیل درخواست گزار کو وکالت نامے پر دستخط اور فائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔