ضمنی انتخابات: پیپلزپارٹی کا پنجاب میں لیگی امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ
03-19-2024
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں لیگی امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب میں 21 اپریل کو قومی اسمبلی کے دو اورصوبائی اسمبلی کے 14 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہونے جارہاہے، پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کوئی امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی،تعاون کے بدلے مسلم لیگ ن یوسف رضاگیلانی کی خالی کردہ نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کوسپورٹ کرے گی۔ پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم ضمنی انتخاب میں امیدوار نہیں کھڑے کریں گے ، مسلم لیگ ن ملتان میں یوسف رضاگیلانی کی خالی کردہ نشست پر ہمیں سپورٹ کرے گی۔