بجلی چوروں کے گرد گھیرا مزید تنگ، فیکٹری مالک کی بجلی چوری پکڑی گئی
03-19-2024
(لاہور نیوز) ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی بجلی چوروں کیخلاف شکنجہ مزید کس دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران کاہنہ میں فیکٹری مالک کی بجلی چوری پکڑ لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری سے خزانے کو بھاری نقصان پہنچا، فیکٹری مالک کی گرفتاری نہ ہو سکی تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ چند مہینوں کے دوران ملک بھر سے بجلی چوری میں ملوث ہزاروں افراد کو گرفتار اور سیکڑوں مقدمات کا اندراج کر کے اربوں روپے کی ریکوری بھی کی جا چکی ہے۔