آئی ایم ایف شرائط کیساتھ حکومت اور ملک چلانا ممکن نہیں: لیاقت بلوچ
03-19-2024
(لاہور نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے ساتھ حکومت اور ملک چلانا ممکن نہیں ہے۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی،گیس،پٹرول،ڈیزل اورپانی کی قیمتیں عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو گئی ہیں، حکمران عیاشیاں بند کریں اورانتظامی اخراجات 50 فیصد کم کیے جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں ماہ رمضان میں مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں، سیاسی عدم استحکام قومی معیشت کے لیے جان لیوا ہے، 2024 کے انتخابات میں دھاندلیاں اورنتائج کی تبدیلی سیاسی زلزلے کا مرکز بنا رہے گا۔