پنجاب کابینہ کا اجلاس آج پھر طلب، بانی پی ٹی آئی کے کیسوں کا فیصلہ متوقع
03-19-2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کا تیسرا اجلاس آج طلب کر لیا۔
کابینہ اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کریں گی، اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر افسران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے مقدمات کی اٹک جیل کے بجائے اڈیالہ جیل میں سماعت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا،اجلاس میں ایک ہزار الیکٹرک بائیکس کی خریداری پر غور ہو گا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے بارے سیکرٹری صحت بریفنگ دیں گے، اجلاس میں مصنوعی بارش کیلئے جاری منصوبے کے فنڈز کی منظوری بھی دی جائے گی۔