پرویز الہٰی و دیگر کے کاغذات جمع کرانے سے روکنے کی درخواست کا فیصلہ جاری
03-19-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی سمیت 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے قیصرہ الہٰی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پرویز الہٰی سمیت 5 امیدواروں کی درخواستوں کو نمٹا دیا۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ پرویز الہٰی سمیت 5 امیدواروں کی درخواستوں کو چیف الیکشن کمشنر کو بھجوایا جاتا ہے، چیف الیکشن کمشنر خود موقف سن کر مناسب حکم جاری کریں۔