نواز شریف کا ماہ صیام کے آخری عشرے میں سعودیہ، لندن جانے کا پلان

03-19-2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کے ساتھ ان کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز  اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نوازشریف کا عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن جانے کا امکان ہے، سابق وزیراعظم لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے، قائد ن لیگ لندن میں کچھ عرصہ قیام کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔ دوسری جانب لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی بھی عمرے کی سعادت کےلئے رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب روانگی متوقع ہے۔