آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مکمل نہ ہو سکے، توسیع کا امکان

03-18-2024

(لاہورنیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کیساتھ مذاکرات مکمل نہ ہوسکے، ذرائع کے مطابق مذاکرات میں توسیع کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان کل مختصر مذاکرات ہوں گے، کل آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میں نئے قرض پروگرام پر بات چیت ہوگی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر بھی کل کے مذاکرات میں بات چیت ہوگی، لیٹر آف انٹینٹ پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد ایگریمنٹ کی طرف بڑھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو کل معاشی ٹیم کی جانب سے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔