پی ایس ایل 9 کا فائنل مقابلہ: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 160 رنز کا ہدف

03-18-2024

(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 160 رنز کا ہدف دیدیا، ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنا سکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 57 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، محمد رضوان نے 26 اور خوشدل شاہ نے 11 رنز بنائے، یاسر خان اور ڈیوڈ ویلی نے6،6 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد نے دو مرتبہ ٹرافی جیتی ہے اور ملتان سلطانز کے حصے میں یہ ٹائٹل ایک مرتبہ آیا ہے، ملتان سلطانز کا یہ پی ایس ایل میں مسلسل تیسرا فائنل ہے۔ ملتان سلطانز پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جب کہ اسلام آباد نے ایلیمنیٹر 1 میں کوئٹہ کو ہرایا اور پھر ایلیمنیٹر 2 میں پشاور سے فتح چھینی اور فائنل تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔