پنجاب حکومت کا 'اپنی چھت، اپنا گھر' میگا ہاؤسنگ منصوبہ لانچ کرنیکا اعلان

03-18-2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے اپنی چھت، اپنا گھر کے نام سے میگا ہاؤسنگ پراجیکٹ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک لاکھ گھر بنائے جائیں گے، دو ارب کی لاگت سے ماحول دوست ای بسز منصوبہ بھی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ کو 5 سال میں پنجاب کے تمام اضلاع تک لے جانے اور صحافیوں کے لئے ایک ارب روپے کی لاگت سے جرنلسٹ انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔