عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی
03-18-2024
(ویب ڈیسک) عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 2170 ڈالر کی سطح پر آ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی سے 226900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے کی کمی سے 194530 روپے کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کی کمی سے 2580 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17.15 روپے کی کمی سے 2211.93 روپے کی سطح پر آ گئی۔