لاہور جنرل ہسپتال کا ملازم ادویات چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

03-18-2024

(لاہور نیوز) لاہور جنرل ہسپتال کا ملازم ہی چور نکلا، ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے ادویات چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

فارمیسی ٹیکنیشن محمد حسین کو رات گئے ادویات چوری کرتے پکڑا گیا، محمد حسین سے مختلف انجکشن، ٹیسٹوں کی وائلز برآمد ہوئیں، آپریشن کا سامان اور سرنجز بھی اسکے قبضے سے ملیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے معاملے پر تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی  ہے، پروفیسر خضر حیات گوندل کمیٹی کی سربراہی کریں گے، کمیٹی اپنی رپورٹ دو دن میں ایم ایس کو پیش کرے گی۔