سحری اور افطاری میں بے احتیاطی کرنے سے سینکڑوں افراد گیسٹرو کی بیماری میں مبتلا

03-18-2024

(لاہور نیوز) سحری اور افطاری میں بے احتیاطی کرنے سے سینکڑوں افراد گیسٹرو کی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔

ماہ صیام رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے لیکن سحری اور افطاری میں بے احتیاطی سے معدے اور ڈائریا کا مرض بڑھ جاتا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحیی سلطان کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر، شوگر اور گردوں کے مریضوں کو پانی کا زیادہ استعمال اور سحری و افطاری میں تازہ پھل اور سبزیوں کے ساتھ دہی کا استعمال کرنا چاہئے، گیسٹرو مرض کے ساتھ جو مریض رپورٹ ہو رہے ہیں ان کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر مریض رمضان کے آغاز سے قبل ہی اپنے معالج سے دواؤں اور غذا کا چارٹ اور طریقہ استعمال بنوا لے، ادویات سے متعلق خود سے کوئی فیصلہ نہ کریں اور اپنی ادویات کو باقاعدگی سے استعمال کریں تاکہ بہترین طریقے سے رمضان کے روزے رکھ سکیں۔