کفایت شعاری کا فیصلہ، سپیکر قومی اسمبلی نے40 سے زائد ملازمین واپس کردیئے
03-18-2024
(ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کفایت شعاری اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سپیکرایاز صادق نے سپیکر ہاؤس سے 40 سے زائد ملازمین قومی اسمبلی کو واپس کر دیئے ، ان کاکہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں زیادہ اہلکار نہیں چاہئیں، سکیورٹی کی گاڑیاں بھی کم کی جائیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایاز صادق نے 6 سکیورٹی گاڑیاں واپس کر دیں، سپیکر قومی اسمبلی نے رواں سال کے سپیکر ہاؤس اور آفس کے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔