فائنل میں اسلام آباد سے تگڑے مقابلے کیلئے تیار ہیں: افتخار احمد

03-18-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے تگڑے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اسلام آباد کے اٹیکنگ سٹائل سے واقف ہے اور اس کے مطابق ہی پلان کرکے میدان میں اتریں گے۔ افتخار احمد  نے کہا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے ایونٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ہے، سلطانز کے مقامی اور غیر ملکی کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں، ہماری مدمقابل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی کافی بیلنس ہے، فائنل میں جو ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی وہ ٹرافی لے جائے گی۔ اپنی بیٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ صورتحال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں اور پی ایس ایل کے فائنل میں بھی یہی پلان ہے۔