سکول ایجوکیٹرز کی 12 سال بعد شنوائی،10 اساتذہ کو مستقلی کا پروانہ مل گیا

03-18-2024

(لاہور نیوز) سکول ایجوکیٹرزکی 12سال بعد سنی گئی، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 10 سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا پروانہ تھما دیا۔

ضلع لاہور کے 10ایجوکیٹرز کو 2015 میں مستقل ہونا تھا  مگر تکنیکی وجوہات آڑے آگئیں، قوم کے مستقبل کو شعور دینے والے اساتذہ 2 سال سے تنخواہ کے بغیر کام کر رہے تھے۔   چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن ٹیچرز ونگ مزمل محمود کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور 10 اساتذہ کو مستقل کرنے کا پروانہ مل گیا جس پرایجوکیٹرز نے مسرت کا ظہار کیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جانے سے ہماری مستقلی کا معاملی لٹک گیا تھا مگر اسی جماعت کی حکومت نے آج ہمیں مستقل کرکے دل جیت لئے۔