ماہ صیام میں مہنگائی کا گراف بلند، دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات میں اضافہ

03-18-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی نے مزدور کی کمر توڑ کر رکھ دی، رمضان المبارک میں دیہاڑی نہ ہونے کے باعث اخراجات مزید بڑھ گئے۔

ماہ صیام میں بھی مہنگائی کا گراف نیچے نہ آیا جس کے باعث مزدور طبقہ شدید متاثر  ہو رہا ہے، سفید پوش طبقے کا گزارہ بھی مشکل ہو گیا۔ یتیم خانہ چوک میں اپنے اوزاروں کے ہمراہ   بیٹھے مزدور روزگار کی راہ تکنے لگے، صبح سے شام ہو جاتی ہے مگر دیہاڑی نہیں لگتی،مزدور طبقے کے لیے بچوں  کا پیٹ پالنا محال  ہو گیا۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران  مشکل سے ہفتے میں 2 سے 3 دیہاڑیاں لگتی ہیں، مزدوروں نے حکومت سے اس ہوشربا مہنگائی میں مالی امداد کی اپیل بھی کی ہے۔