پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب، تین ماہ کا بجٹ پیش ہو گا
03-18-2024
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، حکومت نے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ تین ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان آئندہ تین ماہ یکم اپریل سے 30 جون تک کا بجٹ پیش کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس کے دوران ایوان میں گزشتہ 8 ماہ کا استعمال شدہ بجٹ بھی منظوری کے لئے پیش کیاجائے گا۔ یاد رہے کہ یکم سے 30 مارچ کے ایک ماہ کے بجٹ کی پنجاب اسمبلی سے پہلے ہی منظوری لی جاچکی ہے۔