پی آئی اے نے ملائیشیا کیلئے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کردیا
03-17-2024
(لاہورنیوز) پی آئی اے نے ملائیشیا کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کردیا۔
ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے مطابق ملائیشیا کیلئے ہفتہ وار برائے راست 4 پروازیں چلائی جائینگی، 2 پروازیں اسلام آباد اور 2 پروازیں لاہور سے چلائی جائینگی۔ ترجمان کے مطابق ہفتہ وارچاروں پروازیں ملائیشیا کی دارالحکومت کوالالمپور کے لیے چلائی جائینگی، کراچی سےبھی جلد کوالالمپور لےلئے پی آئی اے کی پروازیں دوبارہ شروع ہونگی۔