پی ایس ایل فائنل: کوالیفائی ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن
03-17-2024
(لاہور نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل سے قبل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن ہوا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کراچی میں فائنل سے پہلے کراچی پورٹ ٹرسٹ بلڈنگ میں ٹرافی کے ساتھ فوٹوسیشن کرایا۔واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل کل نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔