ہربھجن نفرت کی زبان بولنے سے بازنہ آئے، پاکستانی شائق کے ٹویٹ پر اندر کا زہر اگل دیا

03-17-2024

(ویب ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن نے پاکستانی شائق کے ٹویٹ پر زہر اگل کر ایک بار پھر روایتی حریف ہونے کا ثبوت دے دیا۔

رپورٹ کےمطابق ایکپاکستانی  شائق نے ایکس پر ایک ایڈیٹڈ تصویر شیئر کی جس میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز کو ایک فریم میں دکھاتے ہوئے لکھا گیا کہ یہ بھارتی اور پاکستانی کرکٹ شائقین کا ایک خواب ہے، ان کا اشارہ آئی پی ایل میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کا ایک ساتھ کھیلنے کی جانب تھا۔ مگر جواب میں ہربھجن کود پڑے اور لکھا کہ کسی بھی بھارتی کا ایسا کوئی خواب نہیں ہے، آپ بھی خواب دیکھنا بند کرو اور جاگ جاؤ۔