وقار یونس نے شاہین آفریدی کو معروف کرکٹر سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا

03-17-2024

(ویب ڈیسک)سابق فاسٹ باولر وقار یونس نے شاہین شاہ آفریدی کو کرکٹر محمد عامر سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد یونائیٹڈ سے پہلے ایلیمینیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر پہلے اوور میں انہوں نے صرف 2 رنز دیے اور اپنی لینتھ بالز سے حریف اوپنرز کو پریشان کیا۔ کمنٹری باکس میں موجود رمیز راجہ بھی ان کی باولنگ کو سراہے بغیر نہ رہ سکے، انھوں نے کہا کہ عامر نے بہت ہی اچھی باولنگ کی،رمیز کے ساتھ کمنٹری باکس میں موجود سابق فاسٹ باولر وقار یونس نے اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی کو عامر سے سیکھنے کا مشورہ دیا۔  انہوں نے کہا کہ جب گیند سوئنگ نہ ہورہی ہو تو لینتھ بالز سے ایسے بیٹرز کو پریشان کیا جاسکتا ہے، مجھے امید ہے کہ شاہین، عامر کی باولنگ دیکھ رہے ہوں گے، میں سمجھتا ہوں کہ انہیں بھی اس طرح کی باولنگ کرنے کی ضرورت ہے۔