بشریٰ انصاری شوبز میں کیسے آئیں؟اسما عباس کا ہوشربا انکشاف

03-17-2024

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بہن و اداکارہ بشریٰ انصاری نے شوبز میں آنے کے لیے والد صاحب سے جوتے کھائے اور بہت باتیں بھی سُنیں۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں اسما عباس کا کہنا تھا کہ ہمارے والدصاحب بیٹیوں کے معاملے میں آزاد خیال نہیں تھے، وہ بہت قدامت پسند آدمی تھے، والد کی طرف سے ہم بہنوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں تھی اور والد کے مزاج کی وجہ سے ہمارے گھر کا ماحول بھی بہت سخت تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ میرے والد ہماری والدہ کے معاملے میں روشن خیال تھے، اُنہوں نےہماری  والدہ کو باقاعدہ موسیقی کی کلاسز دلوائیں اور پھر والدہ سے گائیکی بھی کروائی لیکن ہم بہنوں کو تو مغرب کے بعد گھر سے باہر جانے کی اجازت تک نہیں تھی۔