میٹرو بس سروس کی حفاظت کیلئے نئی سکیورٹی کمپنی ہائر کرنے کا فیصلہ
03-17-2024
(لاہور نیوز) میٹرو بس سروس کی حفاظت کیلئے نئی سکیورٹی کمپنی ہائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس کی تنصیبات کی حفاظت کیلئے سابق کمپنی کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود نئی کمپنی کو ہائر نہ کیا گیا، نگران دور اقتدار میں منظوری کے باوجود نئی سکیورٹی کمپنی کو ہائر نہیں کیا جاسکا، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کی سکیورٹی کا دوبارہ پلان تیار کر لیا۔ میٹرو بس کی ایک دن کی سکیورٹی کے عوض نجی کمپنی کو 12 لاکھ 47 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے، میٹرو بس کا سکیورٹی کنٹریکٹ 3 سال کے لیے سکیورٹی کمپنی کو ایوارڈ کیا جائے گا۔ تین سال کے دوران سکیورٹی کمپنی کو ایک ارب 34 کروڑ 71 لاکھ 37 ہزار 784 روپے ادا کرنا پڑیں گے، پلان کے تحت میٹرو بس کے تمام سٹیشنز پر نئے گارڈز تعینات کیے جائیں گے ۔ پہلے سے کام کرنے والی سکیورٹی کمپنی کی مدت اختتام پذیر ہوچکی، رواں ماہ میں ہی کنٹریکٹ ایوارڈ کیا جائے گا۔