ماہرہ خان کو ولیمے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نظر لگنے کا خوف ستانے لگا
03-17-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان کو اپنے ولیمے کی تصاویر شیئر کرتےہوئے نظر لگنے کا خوف ستانے لگا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کے 5 ماہ بعد ولیمے کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کی ہیں جن میں وہ سرخ بلاؤز کے ساتھ سنہرے سلک کپڑے کی ساڑھی پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔ ساڑھی کے بارڈر اور پلّو پر دلکش کام بنا ہوا ہے جبکہ کانوں میں جھمکے اور گلے میں ہار اور مالا ماہرہ کے حسن کو چار چاند لگا رہے ہیں۔ اداکارہ نے اس ساڑھی کے ساتھ ایک دلکش شال بھی کندھے پر ڈال رکھی ہے جو ان کے بلاؤز کے رنگ سے میچنگ ہے اور ساڑھی کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ خان نے ساڑھی کے متعلق لکھا کہ یہ ساڑھی میں نے محض پہنی نہیں ہے بلکہ یہ مکمل طور پر میری ہے، یہ میری بنٹو خالہ نے میرے لیے تیار کی ہے۔ کیپشن کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے ماہرہ خان نے ایک جملہ بھی لکھا کہ بُری نظر والے تیرا منہ اور اسکے آگے چند ایموجی بنائے لیکن جملے کو مکمل نہیں کیا کیونکہ عقلمند کیلئے اشارہ کافی ہے۔