سرکار ی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک لانے کا فیصلہ

03-17-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کے لیے جلد بائیو میٹرک سسٹم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزرائے صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت کے شعبے میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کرلیا، پلان کے تحت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کے لیے جلد بائیو میٹرک سسٹم لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بائیو میٹرک کے حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ اور سٹیک ہولڈرز سے پلان طلب کرلیے گئے، پہلے مرحلے میں لاہور کے تمام ہسپتالوں  اور اس کے بعد دیگر شہروں میں بائیو میٹرک حاضری نافذ کی جائے گی، پروفیسرز کے لیے بھی بائیومیٹرک حاضری لگانا ضروری ہوگا۔ ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ پرائمری ہیلتھ کے ماتحت تمام ہسپتال کی بھی دوبارہ سے ایک ہی ماڈل کے تحت ری ویمپنگ کی جائے گی، ری ویمپنگ کا اختتام بھی اسی سال کے آخر میں کرلیا جائے گا۔