پتنگ بازی نہ روکنے پر تین ایس ایچ اوز تبدیل

03-17-2024

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے پتنگ بازی نہ روکنے پر تین ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف  وزری پر تھانہ گلبرگ، اچھرہ و دیگر ایس ایچ اوز کو نوٹس جاری کیے گئے۔ علاوہ ازیں انسپکٹر مجاہد حسین کو تھانہ شالیمار ، انسپکٹر قمر عباس  کو تھانہ سبزہ زار جبکہ انسپکٹر  طاہر محمودکو ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ادھر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، سی سی پی او نے پتنگ سازی میں ملوث افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کرنے کی ہدایت کی ہے۔