کھلاڑیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہیلپ لائن لانچ کرنے کا فیصلہ

03-17-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہیلپ لائن لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے واٹس ایپ نمبر کے اجراء اور سیل کے قیام سے  متعلق ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں  سے وابستہ تمام حلقے مسائل کے حل کے لیے براہ راست رابطہ کریں۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب کو کمپلینٹ سیل کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔