فلسطینی بہن بھائیوں کا سوچ کر اپنی تکلیف برداشت کرنے کی ہمت ملی:عائشہ عمر

03-17-2024

(ویب ڈیسک) نامور پاکستان اداکارہ عائشہ عمر نےکہا ہے کہ فلسطینی بہن بھائیوں کی تکالیف کا سوچ کر اپنی تکلیف برداشت کرنے کی ہمت ملی۔

حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی کالر بون  سرجری کروائی جس کی انہوں نے تصاویر بھی مداحوں کیساتھ شیئر کی تھیں۔ اب اداکارہ نے سرجری کے بعد تکلیف دہ مرحلے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے  بتایا کہ ڈاکٹرز نے میری پیلوک بون کو توڑ کر اس کا ایک حصہ میری کالر بون میں لگایا ہے جہاں سے میری ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی اور اس کے اوپر ٹائٹینم کی لائننگ کی ہے۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ میری کمر کے نچلے حصے کی ہڈی (پیلوک بون) کو ہتھوڑے سے توڑ کر ہڈی کا ٹکڑا لیا گیا جس کے سبب شدید تکلیف ہے لیکن پین کلر کی مدد سے درد کافی حد تک قابلِ برداشت ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرجری کے سبب مجھے بات کرنے میں بھی تکلیف کا سامنا ہے، گردن کی جانب تو درد ہے ہی لیکن ٹانگ میں زیادہ تکلیف ہے جس کے کے سبب میں بائیں پیر پر زور نہیں ڈال پارہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے بھائی بہنوں کی تکالیف کو سوچ کر مجھے میری تکلیف برداشت کرنے کی ہمت ملی۔