سمن آباد پہلا گول چکر، فوارہ خراب، ٹائلیں ٹوٹنے لگیں، گندگی جمع

03-17-2024

(ویب ڈیسک) سمن آباد میں پہلے گول چکر کا فوارہ، ٹائلیں اکھڑنے لگیں، گندگی جمع ہونے لگی۔ انتظامیہ کی غفلت سے علاقے کی خوبصورتی گہنا گئی۔

سمن آباد میں پہلے گول چکر پر نصب فاؤنٹین  خراب ہو گیا ہے۔ فاؤنٹین کی ٹائلیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں ۔ فوارے کو  زنگ لگ گیا۔ فوارے کے اطراف  گندگی کی ڈھیر لگ گئے۔ سمن آباد گول چکر پراس خوبصورت فوارے کی تعمیر اور لینڈ سکیپ بنانے پر حکومت نے لاکھوں روپے خرچ کئے تھے۔ متعلقہ ادارے کے پاس ملازمین کی فوج موجود ہے لیکن اس خاص فوارہ کی جانب کبھی کسی کا دھیان نہیں جاتا۔ اہل علاقہ نے انتظامیہ سے فاؤنٹین کو جلد مرمت کرکے اس گول چکر کی خوبصورتی بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔