اردن کیخلاف فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے پاکستان کا 24 رکنی سکواڈ فائنل
03-17-2024
(ویب ڈیسک) اردن کیخلاف ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ سٹیفین کونسٹنٹائن کی جانب سے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے بعد پاکستان کے 24 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
قومی ٹیم میں ڈنمارک کے پاکستانی نژاد فٹبالرمحمد فضل کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ کے سابق ایج گروپ کپتان عیسیٰ سلیمان کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، عیسیٰ سلیمان انجری کی وجہ سے تاجکستان کیخلاف کوالیفائر نہیں کھیل پائے تھے۔ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے اوٹس خان انجری کی وجہ سے اردن کیخلاف میچ نہیں کھیلیں پائیں گے جبکہ برطانیہ کے پاکستانی نژاد عادل نبی پاکستان ٹیم کا حصہ نہ بن سکے اور محب اللہ سمیت جنید شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے اردن کیخلاف میچ کیلئے گول کیپر عبدالباسط پاکستان کے سکواڈ میں شامل ہیں، گول کیپرز یوسف بٹ، ثاقب حنیف اور حسن علی بھی 24 رکنی ٹیم میں شامل ہیں۔ ڈیفینڈرز میں عبداللہ اقبال، عیسیٰ سلیمان، مامون موسیٰ، محمد صدام، محمد سہیل، راؤ عمر، محمد فضل اور محمد عدیل بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ راہس نبی، ہارون حامد، عالمگیر غازی، رجب علی، شائق دوست علی، عزیر اور عبدالصمد کے نام بھی 24 رکنی سکواڈ بھی شامل ہیں جبکہ عمران کیانی، ولید خان، فرید اللہ اور عدیل یونس کو بھی پاکستان فٹبال ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ پاکستان فٹبال ٹیم اردن کیخلاف 21 مارچ کو ہوم اور 26 مارچ کو اووے میچ کھیلے گی۔