شین واٹسن کو شاہینوں کا ہیڈ کوچ بنانے کا معاملہ،سابق آسٹریلین کھلاڑی نے بڑا فیصلہ لے لیا

03-16-2024

(ویب ڈیسک) سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ شین واٹسن کو ہیڈ کوچ کا عہدہ دینا چاہتا تھا، سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے لیے 20 لاکھ ڈالرز کی آفر دی گئی تھی۔ شین واٹسن، جو پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے کوچ بھی تھے، نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے قومی ٹیم کا کوچ بننے کے بارے میں پی سی بی سے گفتگو کی،پی سی بی کی جانب سے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کی آفر دینے کے بعد شین واٹس نے اپنے فیصلے پر سنجیدگی سے سوچا،تاہم انہوں نے فی الحال اپنی موجودہ کوچنگ اور کمنٹری کی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے کا انتخاب کیا ہے۔