شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی عثمان اویسی اور عبد الغفار وٹو کی الگ الگ ملاقات

03-16-2024

(لاہورنیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی محمد عثمان اویسی اور عبد الغفار وٹو نے الگ الگ ملاقات کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران اراکین قومی اسمبلی نے اپنے متعلقہ حلقوں کے امور اور مجموعی ملکی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے صوبائی وزیرِ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر و میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے بھی ملاقات کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پنجاب کے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، طبی تعلیم کے امور اور مجموعی ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔