نہار منہ یہ کام کریں وزن کم ہوجائے گا!ماہرین نےموٹاپا کم کرنے کا آسان حل بتا دیا
03-16-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ نہار منہ سیب کا سرکہ پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا ہے کہ سیب کا سرکہ موٹاپے سے نجات کے لیے ایک بہترین سپلیمنٹ ثابت ہوسکتا ہے اور اسے استعمال کرنے کے کوئی ضمنی اثرات ( سائیڈ ایفکیٹس) بھی نہیں ہیں۔قبل ازیں ہونے والی متعدد تحقیق میں سیب کے سرکے کے استعمال سے خون میں شکر کی سطح اور بھوک میں کمی کی تصدیق ہوچکی تھی تاہم اب نئی اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فربہ افراد میں سیب کا سرکہ باڈی ماس انڈیکس ( بی ایم آئی )، ٹرائی گلیسرائیڈ ( خون میں پائی جانے والی چربی کی ایک قسم ) اور کولیسٹرول میں کمی لاتا ہے۔ تحقیقی مطالعے کے دوران 46 مردوں اور 74 خواتین رضاکاروں کا تین ماہ تک جائزہ لیا گیا جن کی عمریں 27 سے 34 سال کے درمیان تھیں۔مرد و خواتین کو چار گروپوں میں بانٹ دیا گیا تھا، پہلے تین گروپوں نے 12 ہفتے تک روزانہ صبح ناشتے سے قبل بالترتیب5، 10 اور 15 ملی لیٹر سیب کا سرکہ پیا، جبکہ چوتھے گروپ کو تجرباتی طور پر ایک بے ضرر مائع پینے کے لیے دیا جاتا رہا۔ اسٹڈی میں شریک رضاکاروں نے محققین نےا پنی غذا اور جسمانی سرگرمی کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔تین مہینے کے بعد محققین نے تینوں گروپوں میں وزن میں کمی نوٹ کی، ان گروپوں میں شامل رضاکاروں کے کولہوں اور کمر پر سے چربی کم ہوئی تھی۔ 15 ملی لیٹر روزانہ سرکہ پینے والے گروپ کے افراد کا اوسط وزن 170 سے کم ہوکر 155 پاونڈ پر آگیا، اسی طرح 10 ملی لیٹر سرکہ پینے والے گروپ کے افراد کا وزن 174 سے کم ہوکر 159 پاونڈ اور تیسرے گروپ کے شرکا کا اوسط وزن 174 سے کم ہوکر 163 پاونڈرہ گیا۔