ہر سو مہنگائی کے ڈیرے، شہری کھانے پینے کو ترس گئے
03-16-2024
(لاہور نیوز) مہنگائی سکھ کا سانس نہیں لینے دے رہی، شہری کھانے پینے کو ترس گئے۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے، ادرک چائنہ کی سرکاری قیمت 560 روپے، مارکیٹ میں ادرک 750 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، بینگن 10 روپے مہنگے، 130 کے بجائے 170 میں دستیاب ہیں، بند گوبھی 140 روپے تو پھول گوبھی 220 روپے کلو تک بیچی جا رہی ہے۔ درجہ اول خشک پیاز کی فروخت 200 روپے کلو، درجہ اول ٹماٹر کی فروخت 200 روپے فی کلو جبکہ لہسن کی فروخت 780 روپے فی کلو تک ہو رہی ہے، سبزیوں کی ہوش ربا مہنگائی سے شہری تلملا اٹھے۔ برائلر 7 روپے کی کمی کے باوجود 566 روپے کلو ہے، انڈے 2 روپے کے اضافے سے 269 روپے درجن مل رہے ہیں۔