لاہور کی روشنیاں بحال کرنے کیلئے سمارٹ سٹریٹ لائٹ منصوبہ تیار
03-16-2024
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر لاہور کی روشنیاں بحال کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس، آٹو میٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے سمارٹ سٹریٹ لائٹ منصوبہ تیار کیا گیا، ڈیجیٹل کنٹرول پر مشتمل سمارٹ سٹریٹ لائٹ منصوبے کا مالیاتی تخمینہ لگا کر منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل نے انفراسٹرکچر ونگ کی ابتدائی ورکنگ کی جانچ کے بعد حتمی منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کا کہنا ہے سمارٹ سٹریٹ لائٹ منصوبے میں شہر کی لائٹس کو سو فیصد روشن کرنے کی منصوبہ بندی ہو گی، سمارٹ سٹریٹ لائٹ منصوبہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بروقت لائٹ آن آف کرکے بجلی کی بچت کرے گا، ڈیجیٹل کنٹرول اور مانیٹرنگ کی مدد سے غیر فعال لائٹس کی بروقت نشاندہی ہو گی۔ انہوں نے کہا سٹریٹ لائٹس کے لئے ممکن مقامات پر متبادل گرین سولر انرجی انتظامات بھی منصوبے کا حصہ ہیں، شہر بھر میں کئی سال سے سٹریٹ لائٹ کی مکمل بحالی نہیں ہوئی، جدید خطوط پر استوار اور مکمل بحالی کے بغیر سٹریٹ لائٹس کا نظام درست نہیں ہو سکتا۔