نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں مقامی کوچ کی خدمات لینے پر غور

03-16-2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے لیے پی سی بی نے مقامی کوچ کی خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عارضی طور پر صرف ایک سیریز کیلئے کسی پاکستانی کوچ کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شین واٹسن پاکستان کی صرف وائٹ بال کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ پی سی بی دونوں فارمیٹ کا ایک ہی کوچ رکھنا چاہتا ہے اور طویل معاہدہ چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وقت کی کمی اور موجودہ صورتحال میں پاک نیوزی لینڈ سیریز میں مقامی کوچ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔