مریم نواز نے وزیراعظم کے معاشی روڈ میپ کو تاریخی اورانقلابی قراردیدیا

03-16-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاشی روڈ میپ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کو تاریخی اور انقلابی اقدام قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کا ویژن قابل تحسین ہے، پاکستان کومعاشی بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لئے وزیراعظم نے بہترین روڈ میپ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مہنگائی میں کمی اور غربت میں تخفیف معاشی روڈ میپ کا قابل تحسین حصہ ہے، زرعی شعبے میں کم لاگت زرعی مداخل سے زیادہ پیداوار کا حصول ہمارا ہدف ہے، معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔