پنجاب پولیس کی کارروائیاں، قاتل سمیت متعدد خطرناک ملزم گرفتار

03-16-2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے مریدکے اور حویلی لکھا میں کارروائیاں کرتے ہوئے قاتل سمیت متعدد خطرناک ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حویلی لکھا پولیس نے بصیرپور میں چھاپہ مار کر تین بچوں کی ماں کا قاتل حراست میں لے لیا، ملزم کی شناخت معین صابر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم نے ایک ہفتہ قبل تین بچوں کی ماں کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ دوسری جانب مریدکے سٹی پولیس نے کار چور گینگ کے متعدد کارندوں کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے، ملزموں کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کاریں اور موٹر سائیکل برآمد کر لیے، پولیس نے تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔