ہمایوں سعید اداکاری سے پہلے گھر کیسے چلاتے تھے؟اداکار نے ماضی کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا

03-15-2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ٹیوشن پڑھا کر اور فیکٹری میں راتوں کو ملازمت کرکے اپنا گھر چلاتے تھے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکار ہمایوں سعید کا کہناتھا کہ میں بچپن میں بہت شرمیلا تھا اور پڑھائی میں بہت اچھا تھا، میرے والد صاحب پڑھائی کے معاملے میں سخت تھے تو اُن کا بھی ڈر ہوتا تھا جس کی وجہ سے میں پڑھائی پر زیادہ توجہ دیتا تھا اور ہمیشہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرتا تھا۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ میٹرک کے بعد، میرے اوپر گھر کی ذمہ داری آگئی تھی کیونکہ میرا چھوٹا بھائی ایک حادثے میں معذور ہوگیا تھا تو میں دن میں ٹیوشن پڑھاتا تھا اور پھر فیکٹری جاکر ملازمت کرتا تھا۔