محسن نقوی کی جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات

03-15-2024

(لاہورنیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین لاسن نیڈوو اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین راجر ٹوسے سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان میں 3 ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دی گئی، محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اورنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کےچیئرمین کو پاکستان دورے کی دعوت دی۔ اجلاس میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کے معاملات کو حتمی شکل دی گئی، ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ میں پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں جنوری 2025 کے آخر میں پاکستان آئیں گی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی سال بعد ہو گی، پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، دنیاکےپہلے 8 کرکٹ کھیلنے والے ملک چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے۔